اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جواد ظریف اس دورے میں اٹلی کی وزیرخارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نئی سربراہ محترمہ فڈریکاموگرینی سے ملاقات اورگفتگو کریں گے۔
اس ملاقات میں ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات اور علاقائی اور عالمی حالات پرتبادلہ خیال ہوگا۔
وزيرخارجہ جواد ظریف نے اس سے قبل منگل کی رات بیلجئم کے دارالحکومت بریسلز میں اس ملک کے وزیرخارجہ ڈی ڈی ایر رینڈرز سے کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیتھرین اشٹن کے ساتھ بات چیت کے بعد میں پوری طرح مطمئن ہوں کہ ایٹمی معاملے کو معینہ وقت کے اندر حل کرسکتے ہيں۔
جواد ظریف نے یہ بھی کہا کہ تمام علاقائی ممالک کو داعش دہشتگردگروہ سے نمٹنے کے لئے تعاون کرناچاہئے۔
ایران کے وزيرخارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کے ساتھ ان کی بات چیت مثبت رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پیشرفت کےعمل میں کمیاں موجود ہیں اور امریکہ سمیت کچہ ممالک نے نئی پابندیوں کے ذریعے یہ ظاہر کردیا ہے کہ وہ غیرتعمیری کام کررہے ہيں اس کے باوجود ہم پیشرفت کے لئے پابند عھد ہيں۔
.......
/169