اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے گذشتہ شب شہرجنین کے عنزہ نامی گاؤں پر حملہ کیا اور سترہ فلسطینیوں کوگرفتار کرلیا۔
گرفتار ہونے والے ایک شخص کا تعلق فلسطین کی شہری دفاعی کمیٹی سے ہے۔
جبکہ دوسری طرف ایک فلسطینی باسم عجور جو غزہ پر صیہونی فوج کے حملے میں زخمی ہوگيا تھا زخموں کی تاب نہ لا کرچل بسا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ میں باسم عجور کا بیس سالہ جوان بھی اسی روز شہید ہوگیا جس دن باسم اور ان کےدوسرے اہل خاندان زخمی ہوئے تھے۔ جاسم عجور غزہ جنگ بندی کے بعد شہید ہونے والے چھٹھے فلسطینی ہیں۔
.......
/169