اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی نگراں حکومت نے تصدیق کی ہے کہ شدت پسندوں نے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرکے کام کرنے والے سرکاری ملازمین کویرغمال بنالیا ہے۔اطلاعات کے مطابق لیبیا میں سیاسی بحران کے باعث نگراں وزیراعظم عبداللہ التینی گزشتہ ہفتے مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد شرپسندوں نے دارالحکومت طرابلس میں پیش قدمی کرتے ہوئے سرکاری اور اہم اداروں کے دفاتر پر قابض ہوگئے۔وزارت داخلہ نے بھی سرکاری دفاتر پر قبضے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شدت پ سندوں نے سرکاری عمارتوں کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے ملازمین کو یرغمال بنا لیا ہے جبکہ موجودہ بحران کے حوالے سے نگراں حکومت حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔
.......
/169