1 ستمبر 2014 - 15:42
عراق: نئی کابینہ کو جلد ہی متعارف کرایا جائے گا

عراقی صدر نے کہا ہےکہ نئی کابینہ کو جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نئے صدر فواد معصوم نے آج عربی اسکائی نیوز چينل کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اس ملک میں کابینہ کی تشکیل کے لئے نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور اب کابینہ کے تعارف کا وقت نزدیک آن پہنچا ہے۔ معصوم نے کہاکہ کابینہ کی تشکیل کے لئے مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے اور اس وقت سبھی، کابینہ کی تشکیل کی ضرورت اور اہمیت کو درک کررہے ہيں۔عراق کے صدر نے کہا کہ کابینہ کی تشکیل کے بعد، داعش کو سرکوب کرنے کی غرض سےعلاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لئے مکمل آمادگي قائم کرنے کااقدام عمل میں آئے گا۔فواد معصوم نے گیارہ اگست کو، عراق کے قومی اتحاد کے نامزد امیدوار حیدر العبادی کوکابینہ کی تشکیل پر مامور کیا تھا۔

.......

/169