1 ستمبر 2014 - 14:35
لاطینی امریکہ میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ

عالمی سطح پر صہیونی حکومت سے پیداہونے والی نفرت کے باعث، لاطینی امریکہ میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن "تامارا لالی" نے بوئنس آئرس میں غزہ میں صہیونی حکومت کی حالیہ جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر حملے کےدوران فلسطینی عوام کے ساتھ لاطینی امریکہ کے عوام نے وسیع پیمانے پر اظہار  یکجہتی کیا اور اس یکجہتی کی حمایت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے ساتھ ہی، اسرائیل کی مکمل سیاسی و نظامی گوشہ نشینی جاری رکھا جائےتاکہ جنوبی افریقہ میں اپرتھائیڈ حکومت کی مانند، اس نسل پرست حکومت کا بھی خاتمہ ہوجائے۔ اس رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے گروہ، ارجنٹائن کے ممتاز ہنرمندوں کی شرکت سےشارٹ فلمیں تیار کرنے اور انہیں لوگوں میں تقسیم کرنے کے ذریعے، عوام سے اسرائیل کا ہمہ جانبہ بائیکاٹ کرنے اور فلسطین کو آزاد کرانے میں مدد کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

.......

/169