30 اگست 2014 - 02:31
بحرین میں مظاہروں پر پابندی عائد

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اس ملک میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مرآت البحرین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت نے آج ایک بار پھر مخالفین کو احتجاجی مظاہرہ کرنے سے روک دیا۔
مخالفین نے بحرین کی آل خلیفہ ڈکٹیٹرحکومت کے اس اقدام کوانسانی حقوق کی پامالی سے تعبیر کیا۔ مظاہرین نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آل خلیفہ حکومت ایسے عالم میں تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال اور عوام کی آزادی سلب کر رہی ہے کہ تمام معاہدوں پر دستخط کئے ہوئے ہے۔
بحرین میں انقلابی تحریک کے دوران آل خلیفہ اور آل سعودی کے فوجیوں کے ہاتھوں اب تک ایک سو ساٹھ سے زيادہ انقلابی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲