اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جنرل رسول سنائي داد نے آج جنوبی شہر بوشہر میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ فلسطینی مزاحمت صیہونی حکومت کا بھرپور مقابلہ کررہی ہے اور نسل پرست صہیونی ریاست کے نسلی تصفیے کی کاروائيوں سے ہر گز ختم نہیں ہوگي بلکہ اس کی طاقت میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔
جنرل سنائي راد نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کے بارے میں صہیونی ریاست کے غلط اندازے اور اس کی بوکھلاہٹ کی بنا پر ہی اس غزہ پر حملے کی غلطی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کا تصور تھا کہ اگر وہ سمندروں اور سرحدوں کو کنٹرول کرلے تو وہ فلسطینی مزاحمت کو میزائل حاصل کرنے سے روک سکتی ہے لیکن وہ اس بات سے غافل ہے کہ خود مزاحمت میزائل بنانےکی ٹکنالوجی کی حامل ہے.
.......
/169