27 اگست 2014 - 02:30
داعش نے لاشیں فروخت کرنے کا بازار گرم کر لیا

عراق میں لاشوں کی فروخت، تکفیری دہشتگردگروہ داعش کے لئے آمدنی کا نیاذریعہ بن گئي ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نقشبندیہ گروہ کے اہم رکن ابوداؤد کے خاندان نے ابوداؤد اور ان کے تین ساتھیوں کےجنازے تحویل میں لینے کےلئے داعش گروہ کو پچاس ہزارڈالر ادا کئے ہيں۔ داعش دہشتگرد گروہ نے دوہفتے قبل السعدیہ کے علاقے کے اطراف میں کمین لگا کرابوداؤد اور ان کے تین ساتھیوں کو یرغمال بنا لیا تھا اور بعقوبہ کےقریب پھانسی دے دی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگردگروہ نے اپنا شکار بننے والوں کے جنازوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کرنےکی نئی روش اختیار کی ہے جس کے تحت مرنے والے کے اہل خانہ کو جنازے کے عوض بھاری رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔ یہ رقم ان دلالوں کے ذریعے منتقل ہوتی ہے جو داعش دہشتگردوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب صوبہ نینوا کے ایک مقامی ذریعے نے بتایا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے جنوبی شہرموصل کے علاقے میں واقع القیارہ فوجی اڈے میں تین سو ایزدیوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں اکثر بچے اور عورتیں ہیں۔ ادھر ایزدیوں کے مرکز لالش نے اطلاع دی ہے کہ جنب سے سنجار پر داعش کا قبضہ ہوا ہے سات سو پچاس ایزدی افراد لاپتہ ہوئے ہیں اور پانچ سو سے زائد کو اغوا کرلیا گيا ہے۔ داعش نے ابھی حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو تکفیری گروہ سے تعاون کرنے پر مجبور کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔ داعش ، اس ویڈیو فیلم میں ایک داعشی خاندان کو ہدایات جاری کررہا ہے کہ وہ بچوں کو بچپن سے ہی سرکاٹنا سکھائيں اور اس کی مشق گڑیوں سےکریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲