26 اگست 2014 - 08:00

عراق کے نئے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں حکومت کی سیکیورٹی فورسیز کے علاوہ کسی کو بھی حکومت کی اجازت کے بغیر اسلحہ رکھنے کا حق نہیں ہونا چاہیئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نئے وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں حکومت کے کنٹرول میں مسلح گروہ تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی حمایت کیلئے کسی بھی قسم کے مسلح گروہ کی، سرکاری طور پر ہی، تشکیل کی ضرورت ہے۔انھوں نے عوامی رضاکار فورسیز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عراق سے دہشتگردی کا صفایا کرنے کیلئے عوامی رضا کاروں سمیت سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔عراق کے نئے وزیراعظم نے اسی طرح دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں میں بھی اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی۔

.......

/169