اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی عدالت کو آج معروف شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کے مقدمے پر نظر ثانی کرنا تھی لیکن عدالت نے یہ عدالتی کارروائي آئندہ اتوار تک کے لۓ ملتوی کردی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے لۓ کام کرنے والے معروف شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کو آل سعود کے کارندوں نے مئی سنہ دو ہزار تیرہ کو بحرین اور سعودی عرب میں عوامی مظاہروں کو کچلنے پر اعتراض کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا اور اس وقت وہ آۂ خلیفہ کی جیل میں قید ہیں۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ سعودی عرب اور بحرین میں عوامی اعتراضات میں شدت کے نتیجے میں سعودی عدالت کی جانب سے شیخ نمر باقر النمر کے خلاف فیصلے کو ملتوی کیا گيا ہے۔ بعض خبری ذرائع نے عدالت کی جانب سے شیخ نمر باقر النمر کے لۓ سزائے موت سنائے جانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
.......
/169