24 اگست 2014 - 09:11
میزائل توانائی پر کوئی گفتگو نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ میزائل توانائی پر کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسین دہقان نے کل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہ اگر آئی اے ای اے کو پارچين فوجی تنصیبات کے معائنے کی اجازت دے دی گئی تو کیا ہوگا؟، کہا کہ ایجنسی نے کئی بار پارچين فوجی تنصیبات کا دورہ کیا ہے اس لئے اب اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے فوجی ماہرین کے بارے میں کسی کو کسی بھی قسم کی کوئی معلومات نہیں دیں گے اور ہم اس کا انکار کرتے ہیں۔
بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے کہا کہ جوہری مذاکرات میں میزائل کی توانائی پر کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے اور کسی بھی قیمت پر اس موضوع کو مذاکرات میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔

.......

/169