23 اگست 2014 - 13:06
ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کی حتمی تاریخ طے کی جارہی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سید عباس عراقچی نے کہا ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کی حتمی تاریخ اور ان مذاکرات کی جگہ کے بارے میں کہا کہ ان مذاکرات کی تاریخ اور جگہ کے حوالے سے صلاح و مشورے جاری ہیں۔ اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کے بارے میں کہا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ مذاکرات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر منعقد ہوں گے۔ دوسری جانب آئندہ مہینے ستمبر کے اوائل میں ظریف اور اشٹون کے درمیان ملاقات بھی ہوگی۔

.......

/169