اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ میں حکومت مخالف مظاہرے میں تقریبا 20 ہزار افراد نے حصہ لیا اور حکومت کی، ناقدین کے مطابق ٹی وی چینلز و ریڈیو کو آزادانہ طور پر کام کرنے سے روکنے پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے مذمت کی۔
یہ مظاہرے اہم اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی سمیت 19 جماعتوں کی اپیل پر منعقد ہوا۔ بنگلا دیش میں یہ مظاہرہ ایسی حالت میں ہوا کہ بنگلا دیش میں حزب اختلاف نے حکومت پر وسط مدتی انتخابات کرانے کے لئے دباؤ ڈالنے کے مقصد سے وسیع پیمانے پر شروع کر دیئے ہیں۔
یہ مظاہرے ایسی صورت میں ہوئے جب حکمراں جماعت عوامی لیگ کچھ ماہ قبل پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں پہنچی ہے۔
ڈھاکہ پولیس کے مطابق منگل کو ہونے والے مظاہروں میں 20 سے 25 ہزار لوگوں نے شرکت کی۔
.......
/169