21 اگست 2014 - 06:11
تباہ کن نتائج پر سخت تشویش

سلامتی کونسل نے صیہونی حکومت اور فلسطینیوں سے مستقل اور پائیدار جنگ بندی کے اپیل کی ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل نے متفقہ رائے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں مصر کی طرف سے فلسطینیوں اور صہیونی ریاست کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے مزاکرات کے دوبارہ شروع کرنے پر تاکید کی گئی ہے۔
سلامتی کونسل نے اسرائیل کی طرف سے غزہ پر دوبارہ حملوں اور اس کے تباہ کن نتائج پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے دس دن کی جنگ بندی کے بعد غاصب اسرائیل نے منگل کے دن سے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کردئے ہیں

.......

/169