اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عزام الاحمد نے پیر کے دن مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کۓ جانے کی وجہ سے یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے ہیں۔ عزام الاحمد نے مزید کہاکہ منگل کے دن واضح ہوجائے گا کہ آیا فلسطینی اور اسرائیلی غزہ پٹی میں دائمی جنگ بندی کے سلسلے میں کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں یا نہیں۔
.......
/169