18 اگست 2014 - 12:47
موصل ڈیم دہشت گردوں سے آزاد

عراق کے كردستان کی پيشمرگہ فورسز نے موصل ڈیم پر کنٹرول کر لیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پيشمرگہ فورسز نے شمالی عراق میں واقع موصل ڈیم کو داعش کے کنٹرول سے واپس لے لیا ہے۔  ان ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے ہوائی حملوں کی مدد سے كردستان کی پيشمرگہ فورسز نے اتوار کو شدید جھڑپوں کے بعد موصل ڈیم کو داعش کے دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں بڑی تعداد میں داعش کے دہشت مارے گئے ہیں۔
در ایں اثنا عراق کی ایزدی برادری کے ایک نوجوان نے ایک فدائییان طاووس نامی ایک گروہ تشکیل دے کر داعش  کے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا. اس گروہ کے ایک رکن نے بتایا کہ سنجار کے پہاڑوں کے قریب داعش کے 24  دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔  خوديدا كوجو نامی اس ایزدی نوجوان کا کہنا ہے کہ اپنے وطن سے داعش کے دہشت گردوں کو مکمل طور پر باہر نکالنے تک ہماری مہم جاری رہے گی۔
در ایں اثنا صوبہ الانبار میں داعش کے کنٹرول والے علاقوں کے کئی قبائل نے منظم ہو کر اس دہشت گرد تنظیم سے مقابلے کا عہد کیا ہے۔
.......

/169