اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکاء کےاجتماع میں تقریر کے دوران نواز شریف کی حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اب میں ٹیکس دوں گا نہ گیس کے بل دوں گا اور نہ ہی بجلی کے بل دوں گا. عمران خان نے سب پاکستانیوں سے کہا کہ وہ سول نافرمانی کا ساتھ دیں۔ دریں اثناء پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے گزشتہ شب پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عمران خان اپنی بات کہنے کے لیے پارلیمنٹ کا راستہ اختیار کریں. چودھری نثار علی خان عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سول نافرمانی حکومت سے زیادہ ریاست کےخلاف ہوتی ہے. ادھر مسلم لیگ ن کے ترجمان نے سول نافرمانی کو آئین اور قانون سے بغاوت قرار دیا ہے۔
.......
/169