17 اگست 2014 - 12:17
بحرین، 22 افراد کو جیل میں ڈال دیا گیا

بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے 22 افراد کو اس لئے جیل میں ڈال دیا کیونکہ انہوں نے اس ملک میں جمہوریت کے مطالبے کے لئے ہونے والے مظاہرے میں حصہ لیا تھا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو بحرین کی ایک عدالت نے 18 شہریوں کو شمال مغربی بحرین کے بنی جمرہ گاؤں میں جمہوریت کے مطالبے کو لے کر منعقد ہونے والے مظاہروں میں حصہ لینے کی وجہ سے تین سے چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔

جمعہ کو بھی ہزاروں کی تعداد میں بحرینیوں نے اس ملک کے ساحلی علاقے میں واقع دراز گاؤں میں حکومت مخالف مظاہرے میں حصہ لے کر ان صحافیوں و فوٹوگرافروں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا جنہیں آل خلیفہ حکومت نے جابرانہ پالیسی اختیارکرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

اسی طرح کا مظاہرہ بحرین کے دارالحکومت منامہ کے مضافاتی علاقے میں واقع سنابس گاؤں میں بھی ہوا۔

بحرین میں فروری 2011 سے آل خلیفہ حکومت کے اقتدار سے ہٹنے اور اس ملک میں جمہوریت کے مطالبے کو لے متعدد مظاہرے ہو چکے ہیں۔

14 مارچ 2011 کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بحرین میں اپنی فوجیں روانہ کیں تاکہ بحرینی حکومت کی پر امن مظاہروں کی سرکوبی میں مدد کر سکے۔
.......

/169