16 اگست 2014 - 13:39
صہیونی فوج مزاحمت کے مقابلے میں ناتوان

اسرائیل کے بعض فوجی ماہرین نے صیہونی حکومت کو درپیش سیکیورٹی چیلنجوں کے مقابلے کے لئے صیہونی فوج کی ناتوانی کا اعتراف کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں فوجی مسائل کے ماہر میخائيل بارو زوھر نے کہا ہے کہ غزہ پر حملے نے اس بات کو ثابت کردیا کہ صیہونی فوج، غزہ پٹی میں فلسطینی مزاحمت کے خلاف موثر کاروائی انجام دینے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ زوھر نے صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت کے لئے لکھے گئے مضمون میں کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں موثر کاروائی انجام دینے میں اسرائيل کی فوج کی ناتوانی، فلسطینی مزاحمت کی واضح کامیابی پر منتج ہوئي ہے اور فلسطینی مزاحمت، غزہ میں اپنے عسکری منصوبوں میں برتر نظر آئی ہے اور فلسطینی مزاحمت آئندہ بھی اسرائیل کے مقابلے میں اپنی برتری قائم رکھنے میں کامیاب رہے گی۔

.......

/169