اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس نواز عليحدگي پسند رہنماؤں نے دونيسک ميں مخالفين اور سرکاري افواج کے درميان ہونے والي جھڑپوں ميں فوج کي جانب سے بھاري ہتھياروں کے استعمال کي خبر دي ہے تاہم اس سلسلے ميں کسي جاني اور مالي نقصان کي کوئي اطلاع نہيں ملي ہے- رواں سال کے اپريل کے مہينے ميں يوکرين ميں حکومت اور روس نواز عليحدگي پسندوں کے درميان جھڑپوں کے آغاز سے ابتک دوہزار سے زيادہ افراد مارے جاچکے ہيں-
دوسري جانب روس کي جانب سے امدادي سامان لے کر جانے والا ايک کارواں جسے کي ايف کي حکومت ، ملک کے مشرقي علاقوں ميں جانے سے روکنا چاہتي ہے، "روستوف اون دون" ميں داخل ہونے کي کوشش کررہا ہے- يہ علاقہ يوکرين کے مشرق ميں ساٹھ کلوميٹر کے فاصلے پر واقع ہے- اس علاقے ميں زيادہ تر مقامات پر حکومت مخالفين کا کنٹرول ہے -
کي ايف کے مغرب نواز حکمرانوں کا الزام ہے کہ کريملن يوکرين کے مشرقي علاقوں ميں عليحدگي پسندوں کو ہتھيار اور فوجي سامان فراہم کررہا ہے تاہم روسي حکام نے يوکرين کے ان الزامات کي ہميشہ ہي ترديد کي ہے-
.......
/169