14 اگست 2014 - 13:31

چین کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے اور لینڈ سلائیڈنگ سے سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق چین کے خودمختار علاقے گوانگ ژی میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں. پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب میں پھنسے افراد کو کشتیوں کے ذریعے نکالاجارہا ہے ۔ سی چوآن کے علاقے میں بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سات افراد ہلاک ہوگئے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور چین کی حکومت نے امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردیں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲