اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے منگل کو غیر ملکوں میں تعینات ایرانی سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی مسلح فوج اور دفاعی طاقت ہی ایران کی خارجہ پالیسی کی اہم بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک علاقائی طاقت کی حیثیت سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مرکزی اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔
ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ نئے چیلنز کے مقابلے میں ملک ہر طرح کا جواب دینے کی توانائی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باوجود ایران کی وزارت دفاع نے ان کو موقع میں تبدیل کرکے مسلح افواج کو اتنا زیادہ توانا بنا دیا کہ وہ ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔
وزیر دفاع حسین دہقان نے کہا کہ ایران اور اس کے ساتھیوں کی طاقت اتنی ہو چکی ہے کہ صیہونی حکومت جو، کل تک نیل سے فرات تک کے علاقے پر کنٹرول کا خواب دیکھا کرتی تھی اب خود ہی تیار کردہ نسل پرستی کی دیوار کے پیچھے محدود ہو گی ہے اور فلسطین کی مزاحمت کی وجہ سے بہت بری حالت میں پھنس چکی ہے۔
.......
/169