13 اگست 2014 - 07:06
طاہر القادری کا شکوہ

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کےجاں بحق افراد کا ذکر تک نہیں کیا جن کے ورثا اب تک مقدمہ درج نہیں کروا سکے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کےجاں بحق افراد کا ذکر تک نہیں کیا جن کے ورثا اب تک مقدمہ درج نہیں کروا سکے ہیں۔
وزیر اعظم کے خطاب کے بعد لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے عہدیدار رکاوٹوں کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں، حکمت کی جانب سے لگائی جانے والی رکاوٹوں کی وجہ سے بروقت طبی امداد نہ ملنے پر ان کی موت ہوئی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ جمہوریت صرف انتخابات کا نام نہیں ہے بلکہ اس میں عوام کو بنیادی انسانی حقوق بھی حاصل ہوتے ہیں.

.......

/169