12 اگست 2014 - 09:29
پارا چنار میں 13ویں روز بھی احتجاجی دھرنے جاری + تصویر

پاراچنار میں قبائل کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں 4 مقامات پر احتجاجی دھرنے 13 دن سے جاری ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاراچنار میں قبائل کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں 4 مقامات پر احتجاجی دھرنے 13 دن سے جاری ہیں۔ شہر کے تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند ہونے اور مین روڈ پر حکام کی جانب سے ٹریفک بند ہونے کے باعث کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

پاراچنار میں اپنے مطالبات کے حق میں قبائل کے جانب سے مسلسل 13 روز سے احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ شہید پارک، نظر بندی چوک اور سکول روڈ میں مردوں کا دھرنا جاری ہیں۔ جبکہ پنجابی بازار میں خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ دھرنا دے رہے ہیں۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ خطیب جامعہ مسجد پاراچنار علامہ نواز عرفانی کی ایجنسی بدری کے احکامات واپس لینے، 36 قبائلی عمایدین کی رہائی اور پولیٹکل انتظامیہ کی تبدیلی تک انکا دھرنا جاری رہے گا۔

قبائل نے احتجاجی طور پر تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند کردیے ہیں اور رہیسہی کثر حکام نے پورا کرتے ہوئے کرم ایجنسی کےمین روڈ پر ٹریفک بند کردی ہے۔ جسے مریضوں کور دیگر ضرورت مندوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اور علاقے میں کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ دوسری جانب گرینڈ امن جرگہ کی جانب سے حالات معمول پر لانے اور مسئلے کا پر امن حل نکالنے کیلئے قبائلی عمایدین اور پولیٹکل حکام کے ساتھ مذاکرکت تا حال جاری ہیں۔

.......

/169