12 اگست 2014 - 05:18
خطے میں دہشتگردی کی کمان امریکہ کے ہاتھ میں ہے

عراق کے ایک معروف مبصر و مصنف نے کہا ہے کہ امریکہ دہشتگردوں کےسہارے عراق، شام اور لبنان میں جنگ کررہا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عبدالمسیح الشامی نے کہا کہ جب سے اسلامی بیداری کا آغاز ہوا ہے درحقیقت علاقے میں تمام جنگوں کی کمان امریکہ نے سنبھال لی ہے یہانتک کہ غزہ میں بھی امریکہ کی ہی ایما پر حملے ہورہے ہیں۔ الشامی نے کہا کہ امریکہ ہر جگہ موجودہ ہے اور دراصل تما جنگوں بالخصوص داعش کی کمانڈ اس کے ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے کردوں اور امریکہ کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ کرد انتظامیہ داعش کے لئے آسانیاں پیدا کرے گي جس کےعوض امریکہ اسے بہت سی مراعات دیے گا لیکن اس سلسلے میں امریکہ اور عراقی کردوں کے درمیاں اختلافات پیدا ہوگئے اور امریکہ نے کردوں کو مراعات نہیں دیں جس کے بعد امریکہ نے داعش کو کردون پرحملے کرنے کا سگنل دیا۔ عراق کے اس مصنف اور مبصر نے کہا ہے کہ جب امریکہ جنگ کے بارے میں گفتگو کرتا ہے تو اس کی مراد جنگ کو طولانی کرنے سے ہوتی ہے اور جب امریکہ یہ کہتا ہے کہ وہ امن و جمہوریت بحال کرنا چاہتا ہے تو اس کی مراد خونریزی اور ویرانی نیز قتل وغارت سے ہوتی ہے۔ انہون ں نے کہا یہ جنگ جو علاقے میں شروع کی گئي ہے یہ بڑی طولانی ہوگی۔

.......

/169