11 اگست 2014 - 17:01
داعش کے رہبر کا چچیرا بھائی گرفتار

عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے داعش دہشتگرد گروہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے چچا زاد بھائي محمد ہردان کو تکریت میں گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے داعش دہشتگرد گروہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے چچا زاد بھائي محمد ہردان کو تکریت میں گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی کاروائي میں ہردان کےتین ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے۔ درایں اثنا شمالی عراق کے مخمور علاقے کو بھی داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیاگیا ہے۔ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ملک کے شمالی علاقے مخمور کو دہشتگردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرالیاگیاہے ۔ مخمور کو آزاد کرانے کےلئے پیشمرگہ اور دہشتگردوں کے درمیان سنگین جھڑپیں ہوئي تھیں۔ سومریہ نیوزایجنسی کے مطابق کردستان کی پیشمرگہ فورس نے آج مخمور کو دہشتگردوں سے آزاد کرانے کے بعد اربیل کے جنوب میں واقع دوکردے کان کی جانب بڑھنا شروع کردیا ہے۔ ادھر فلوجہ اور موصل کے قریب عراقی سیکورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان پیر کو ہونے والی جھڑپوں میں داعش کے کم سے کم چوہتردہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲