اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کرکوک ميں بيداري کونسل کے ايک کمانڈر کا کہنا ہے کہ کم سے کم سو دہشت گرد عناصر کرکوک کے قريب بيجي اور سديرہ علاقوں سے اپنے ہتھيار چھوڑ کرنامعلوم مقام کي سمت فرار کرگئے ہيں.
بيداري کونسل کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ اس وقت يہ علاقے داعش کے دہشت گردوں سے خالي ہوچکے ہيں.
عراق کي النہرين نيوز ويب سائٹ نے بھي خبردي ہے کہ نينوا کے مخمور علاقے ميں کرد مليشيا پيشمرگہ کے پہنچتے ہي دہشت گردوں اور کردوں کے درميان شديد لڑائياں شروع ہوگئي ہيں.
پيشمرگہ مليشيا کے لئے عراقي فضائيہ کي مددسے متعلق وزيراعظم نوري مالکي کے حکم کے بعد جہاں دہشت گردوں پر عرصہ حيات تنگ ہوگيا ہے وہيں عراق ميں اتحاد و يکجہتي کي بھي فضا قائم ہوگئي ہے.
عراق کے صوبہ صلاح الدين ميں سيکورٹي ذرائع کے حوالے سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ فوج کے ہيلي کاپٹروں نے صلاح الدين کے علاقے يثرب ميں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنايا جس ميں کم سے کم نو دہشت گرد ہلاک ہوگئے.
دوسري جانب عراق ميں خفيہ ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ داعش گروہ اپنے عناصر کےحوصلے پست ہونے سے روکنے کے لئے ہلاک ہونےوالے ساتھيوں کي لاشيں شام منتقل کررہے ہيں تاکہ داعش کے جنگجوؤں کو اپنے ساتھيوں کي ہلاکتوں کي صحيح تعداد کا علم نہ ہوسکے.
براثا نيوز ايجنسي نے خبردي ہے کہ داعش نے ابھي حال ميں اپنے دوسو دہشت گردوں کي لاشيں جو المقداديہ، السعديہ اور جلولاء ميں مارے گئے تھے موصل منتقل کي اور پھر وہاں سے شام روانہ کردي تاکہ عراقي فوج داعش کے مارے جانےوالے دہشت گردوں کي صحيح تعداد نہ بتاسکے.
غير سرکاري اعداد وشمار کے مطابق جولائي ميں عراق کے صوبہ صلاح الدين ميں ايک ہزار دو سو بياسي ، صوبہ ديالہ ميں ايک ہزار ايک سو ايک ، صوبہ الانبار ميں نو سو چھے ، اور موصل شہر ميں پانچ سو چھياسي دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ اسي عرصے ميں بابل صوبے ميں پانچ سو پچانوے ، بغداد ميں ايک سو ترپن اورصوبہ کرکوک ميں دوسو پچيس دہشت گرد مارے گئے تھے.
.......
/169