10 اگست 2014 - 15:58
اسرائيلی وزير کے بيان پرحماس کا رد عمل

حماس نے مصر سےکہا ہے کہ وہ صہيوني حکومت کي وزيرقانون کے بيان کا نوٹس لے -

ابنا: حماس کے ترجمان سامي ابوزہري نے اسرائيلي مذاکرات کار اور صيہوني حکومت کي وزيرقانون زيپي ليوني کے اس بيان کو نفرت انگيز بتايا ہے کہ اسرائيل اور مصر نے حماس کو نابود کرنے کا مشترکہ طور پر منصوبہ تيار کيا ہے.

حماس کے ترجمان نے مصر سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ اس بيان پر اپنا موقف واضح کرے - اسرائيلي وزيرقانون زيپي ليوني نے جمعے کو ايک بيان ميں دعوي کيا تھا کہ مصر اور اسرائيل نے حماس کو نابود کرنے پر اتفاق کرليا ہے.
دوسري جانب باوثوق ذرائع نے خبردي ہے کہ مصرکي خفيہ ايجنسي کے ذمہ داروں نے جمعرات کي شام فلسطيني وفد سے ملاقات ميں ايک نيا منصوبہ پيش کيا ہے - مصري انٹيليجنس کے مذکورہ افسروں کا کہنا ہے کہ اسرائيل کو فلسطيني گروہوں کے مطالبات منظور نہيں ہيں -
اس رپورٹ کے مطابق مصر کے ذريعے پيش کئے گئے نئے منصوبے ميں جنگ کو بند کرنا، غزہ ميں انسان دوستانہ امداد کي فراہمي ، اور بين الاقوامي فريقوں کے زيرحمايت غزہ کي تعمير نو شامل ہے.
بتايا گيا ہے کہ مصر کے مجوزہ منصوبے ميں فلسطيني گروہوں کے مطالبات شامل نہيں کئے گئے ہيں - باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطيني وفد نے مصرکے پيش کردہ نئے منصوبے پر غور کرنے کے بعد اس کو مسترد کرديا.
.......

/169