اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ ہفتے کے دن طالبان کے عناصر نے صوبۂ کاپیسا کے نجرباب شہر میں واقع افغانیہ کے علاقے میں افغان فوج کی ایک گاڑی کو بم دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں چھ افغان فوجی ہلاک ہوگۓ ہیں۔ طالبان کےایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے بھی کہا ہے کہ قندھار صوبے میں واقع شاہ ولی کوٹ شہر میں افغان فوج کا ایک کمانڈر نعمت کاروان اپنے ایک محافظ سمیت بم دھماکے میں ہوگئے ہیں۔ قاری یوسف احمدی نے یہ دعوی بھی کیا کہ صوبۂ ہلمند میں واقع ناد علی شہر کے علاقے متکہ میں غیر ملکی فوجیوں کی ایک گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں تین غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگۓ۔ افغانستان کے سرکاری ذرائع کی جانب سے ابھی تک اس سلسلے میں کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا گيا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲