8 اگست 2014 - 12:49
داعش بشریت کا دشمن، اس کا مقابلہ ہر انسان کا فریضہ: وزیر اوقاف مصر

مصر کے وزیر اوقاف نے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ صیہونی حکومت کا آلہ کار ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے وزیر اوقاف نے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ صیہونی حکومت کا آلہ کار ہے۔  رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیر اوقاف محمد مختار جمعہ نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی  شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ داعش کا سرغنہ ابوبکر بغدادی عرب ملکوں کے خلاف صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرتا ہے اور اسے اسلامی ملکوں کے ذخائر برباد کرنے اور اسلام و عالمی قوانین کے خلاف جنگيں کرنے کی ذمہ داری سونپی گئي ہے۔ مصر کے وزیر اوقاف نے کہا کہ داعش کا سرغنہ موساد کا جاسوس ہے اور اس کے والدین یہودی ہیں اور اس کا اصلی نام الیوت شیمون ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قیاس آرائياں نہیں کررہے ہیں کیونکہ داعش کے اقدامات محض تخریب کاری پر مبنی ہیں اور ان سے صرف صیہونی حکومت اور سامراجی ممالک کو فائدے ہورہے ہيں جو عرب ملکوں کے تیل پر اپنی نگاہیں جمائے ہوئے ہیں۔ مصر کے وزیر اوقاف نے کہا کہ داعش بشریت کا دشمن ہے اور اس سے مقابلہ کرنا ہر انسان کا شرعی اور قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا اگر انسانیت باقی ہے تو اس گروہ سے مقابلہ کرنا انسانی فریضہ ہے۔ ادھر الازھر کے فارغ التحصیل طلباء نے بھی داعش کو صیہونی حکومت کا آلہ کار اور اس کا پروردہ قراردیا اور کہا کہ مغربی ملکوں نے اس گروہ کو اسلام کا چہرہ بگاڑ کر پیش کرنے کے لئے جنم دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز