7 اگست 2014 - 08:25
بغداد پر تکفیری گروہ داعش کا حملہ ناکام

عراق کے دارالحکومت بغداد پر دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے دارالحکومت بغداد پر دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کی وزیر ٹرانسپورٹ ھادی العامری نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش، دیالہ، تکریت اور الانبار سے دارالحکومت بغداد پر حملہ کی کوشش مین تھا، جیسے ناکام بنادیا گیا ہے۔ العامری کے بقول دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے عناصر کو صوبہ دیالہ کے مرکز بعقوبہ سے 80 کلومیٹر دور تک پسپائی پر مجبور دیا کیا ہے۔ عراق کے وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ صوبے دیالہ اور دیگر علاقوں کی مجموعی صورت حال اطمینان بخش ہے۔ العامری نے کہا کہ عراق کی فوج اس کوشش میں ہے کہ دہشتگردوں کو اکثر علاقوں سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کردے۔ عراق کے وزیر ٹرانسپورٹ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ  دہشتگرد عراق میں سخت مایوسی کا شکار ہیں، اور فوج کو اس حوالے سے کامیابیاں بھی مل رہی ہیں، اپنے زخمی ہونے پر مبنی افواہوں کو مسترد  کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲