اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گردوں کی ابوبکر بغدادی، اس کے نائب اور اس کے قریب کمانڈروں پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔ داعش دہشت گردوں کا کہنا ہے کہ ابو بکر بغدادی نے تمام غنائم ، املاک اور عورتوں اور لڑکیوں پر تسلط جمالیا ہے ابوبکر بغدادی کی رفتار کی وجہ سے داعش کے اعلی رہنماؤں میں اختلاف پیدا ہوگیا ہے بعض داعش رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ابوبکر بغدادی ایک عیاش اور فسادی انسان بن گیا ہے اور وہ شام اورعراق کے اچھے اور اونچے محلوں میں زندگی بسر کررہا ہے اور اس کی جہادی فکر میں 180 درجہ فرق پڑ گیا ہے اور وہ ایک عیاش اور بدبخت انسان بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ ابو بکر بغدادی کو حال ہی میں داعش دہشت گردوں نے اپنا خلیفہ مقرر کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو اس کی اطاعت کرنے کا حکم دیا تھا جسے اہلسنت کے تمام علماء نے رد کرتے ہوئے ابو بکر کی خلافت کو غیر شرعی اور غیر اسلامی قراردیدیا تھا۔
.......
/169