اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کو روس سے چوبیس جنگی طیارے حاصل ہوگئے ہیں۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے لئے روس سے چوبیس جنگی طیارے حاصل ہوگئے ہيں ۔ رپورٹ کے مطابق اگلے ہفتے سے عراقی فوج ان جنگی جہازوں کا استعمال کرےگی۔ عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر نے کہا کہ روسی ماہرین ان طیاروں کو چلانے کی ٹریننگ عراقی پائلٹوں کو دے چکے ہيں اور عراقی پائلٹ داعش دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنانے کےلئے پوری طرح تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲