4 اگست 2014 - 19:21
 غزہ پر ظلم ڈھانے والوں کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا وقت آن پہنچا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ غزہ پر ظلم ڈھانے والوں کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا وقت آن پہنچا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے آج تہران میں منعقدہ ناوابستہ تنظیم کے رکن ممالک کی فلسطین سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں مزید کہاکہ فلسطینی استقامت کے سلسلے میں مشترکہ ہمدردی اور فخر کا احساس کا اظہار کیا جانا چاہۓ۔  محمد جواد ظریف نے اس موقع پر جنگ غزہ کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ محمد جواد ظریف نے غزہ کے فلسطینیوں ، فلسطینی بچوں اور خواتین  کے خلاف جنگ کو انسانیت کے خلاف جنگ قرار دیا اور تاکید کی کہ غزہ کے عوام کو انسان دوستی پر مبنی امداد تک رسائي کا حق حاصل ہونا چاہۓ۔ محمد جواد ظریف نے غزہ میں صیہونی حکومت کے مظالم کے سلسلے میں عالمی تنظیموں اور بعض ممالک کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا۔

.............

242