4 اگست 2014 - 14:16
داعش اور صہیونی حکومت کا ایجنڈا ایک: لبنان

لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش اور صہیونی حکومت بظاہر ایک دوسرے کے مخالف نظر آتے ہیں لیکن اندرونی طور پر ایک ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش اور صہیونی حکومت بظاہر ایک دوسرے کے مخالف نظر آتے ہیں لیکن اندرونی طور پر ایک ہیں کیونکہ قتل عام و دہشتگردی ان کی سرشت میں شامل ہے۔ ہمارے  نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل نے آج تھران میں ناوابستہ تحریک میں فلسطینی کمیٹی کے رکن ممالک کے اجلاس میں شام و عراق کے مختلف علاقوں کے عوام کے قتل عام اور ان کو بے گھر کرنے کے حوالے سے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے جرائم کی مذمت کرنے کے ساتھ، ان اقدامات کو غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم کے ساتھ مشترکہ قرار دیا ہے۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ عالمی اداروں کی خاموشی کے سایہ میں داعش و صہیونی حکومت  بعض غیر انسانی منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے انسانیت سوز اقدامات انجام دے رہے ہیں اور بعض علاقائی ممالک ت داعش کے تکفیری اقدامات اور صہیونی حکومت کے جرائم کی وجہ سے بحران کا شکار ہیں۔ لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل نے شیعوں اور سنّیوں کے درمیان اتحاد و وحدت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہا شیعہ  سنّی مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ مل کر اسلام کے دشمنوں منجملہ دہشتگرد گروہوں اور صہیونی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ صہیونی حکومت علاقائی ملکوں پر اپنے نئے منصوبے مسلط کرنا چاہتی ہے اور صہیونی حکومت کے سازشی منصوبوں کو مسلمانوں کے اتحاد کے ذریعے ہی ناکام بنایا جاسکتا  ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲