اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کے جنوب مغربی صوبے یونان میں شدید زلزلے کے بعد پیر کو بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق اس پہاڑی صوبے میں اب تک کم از کم 381 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق زلزلے کا مرکز زیر زمین صرف دس کلو میٹر گہرائی میں تھا جو زیادہ تباہی کی وجہ بنا۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ دشوار گزار راستوں کی وجہ سے ریسکیو کارروائیاں سستی کا شکار ہیں۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ قرب و جوار کے علاقوں سے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں اور متاثر لوگوں میں ضروری اشیاء کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲