اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صدر فواد معصوم نے آج ابراھیم جعفری کے ساتھ ملاقات میں عراق کے سیاسی اور سکیوریٹی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے عراق کے ایوان صدر سے ایک بیان میں کہا گيا ہے کہ صدر فواد معصوم اور ابراہیم جعفری نےپرامن طریقے اور دوستانہ ماحول میں وزیر اعظم کے انتخاب اور نئي حکومت کی تشکیل نیز آئین کی پابندی پر تاکید کی ہے۔ واضح رہے عراق میں صدر اور اسپیکر کا انتخاب عمل میں آچکا ہے تاہم وزیر اعظم پر ابھی سیاسی پارٹیوں نے اتفاق نہیں کیا ہے۔
.......
/169