3 اگست 2014 - 15:25
غزہ میں صھیونیت کے ہاتھوں 41 سے زیادہ مسجدیں تباہ

غزہ وقف بورڈ اور ادارہ مذھبی امور نے غزہ پٹی پر صھیونیوں کے حالیہ حملے میں 41 سے زیادہ مسجدوں کے تباہ ہونے کی اطلاع دی ۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غزہ وقف بورڈ اور ادارہ مذھبی امور نے گذشتہ روز 2 اگست کو اپنے صادرہ کردہ بیانیہ میں کہا: غاصب اور اسلام دشمن صھیونیت کے غزہ پر حملے کے آغاز سے آج تک 41 مسجدیں مکمل طور سے منھدم اور 120 مسجدوں کو شدید نقصان پہونچا ہے ۔
غزہ وقف بورڈ نے اعلان کیا: غاصب صھیونی فوجیوں کے حملہ میں ابھی تک بزرگان دین کے 10 مقبرے اور زکات یکجا کرنے کے 3 مرکز منھدم ہوگئے ہیں ۔
اس بیانیہ میں آیا ہے : غاصب صھیونی فوجی بسا اوقات جان بوجھ کر نماز گزاروں پر حملہ کرتے ہیں کہ جو شھیدوں کی تعداد میں اضافہ کا سبب ہے ۔

.......

/169