3 اگست 2014 - 13:14
پہلی جنگِ عظیم کی صد سالہ تقریب آج ہو گی

فرانس اور جرمنی کے صدور آج پہلی جنگِ عظیم کی صد سالہ تقریب میں حصہ لے رہے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند اور ان کے ہم منصب جرمنی کے جواشم گوک پہلی جنگ عظیم میں مارے جانے والے فوجیوں کو آلساسے میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ 100 سال قبل آج ہی کے دن یعنی تین اگست سنہ 1914 کو جرمنی نے فرانس کے خلاف جنگ کا اعلان کیا تھا۔

دونوں صدور ویئلی آرمنڈ قبرستان میں ایک یادگار کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
بلجیئم میں پیر کو برطانیہ کے جرمنی کے خلاف جنگ کے اعلان کے حوالے سے ایک علیحدہ تقریب منعقد کی جائے گی۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ویئلی آرمنڈ پہار کے گرد تقریبا 30ٹ000 افراد مارے گئے تھے جسے جرمنی میں ’ہارٹمانسویلرکوف‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اس قبرستان میں 12,000 ایسے فوجیوں کی قبریں ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

اس جنگ عظیم نے یورپ کا نقشہ بدل ڈالا تھا
صدر اولاند اور صدر گوک ان سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جنھوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔
دونوں صدور اس جگہ جنگ عظیم کی یادگار اور نمائش سینٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور عوام کے لیے اس کے دروازے سنہ 2017 میں کھولے جائیں گے۔
دونوں رہنما سوموار کو پھر بلجیئم میں لیگے شہر میں ملاقات کریں گے جہاں دوسرے یورپی ممالک کے سربراہان بھی شرکت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بلجیئم کے خلاف جنگ کے اعلان کے بعد سے یورپ جنگِ عظیم اول کے حوالے سے منقسم ہو گیا تھا جس کے بعد انگلینڈ نے جرمنی کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا تھا۔

.......

/169