اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق و شام میں سرگرم جنگجو تنظیم ISISنے اپنے قوانین کے نفاذ کے لئے زنانہ فوج تیار کرلی ہے اور اس فوج کی مسلح سپاہیوں نے اپنا کام بھی شروع کردیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق الرقہ شہر میں داعش کی زنانہ فوج نے باریک نقاب پہننے پر دس طالبات کو گرفتار کرلیا اور بعض طالبات نے برقع کے اندر بالوں میں کلپ لگارکھے تھے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس فوج میں شامل خواتین کا تعلق رقہ شہر اور دیگر علاقوں سے بھی ہے لیکن ان کی اکثریت جنگجوﺅں کی بیویاں ہیں۔
.......
/169