ابنا: حنان عشراوي نے کہا کہ امريکہ صيہوني حکومت کي ہرطرح کي مالي اور اسلحہ جاتي حمايت کر کے فلسطيني عوام کے خلاف اس غاصب حکومت کے جرائم ميں برابر کاشريک ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ صيہوني حکومت نے غزہ پٹي ميں نسل کشي کي ہے کہا کہ اسرائيل جنگ بندي کے نفاذ ميں سنجيدہ نہيں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صيہوني حکومت کے وزير اعظم بنيامن نتن ياہو کبھي غزہ کي جنگ نہيں جيت سکيں گے ۔انہوں نے اس کے ساتھ يہ بھي کہا کہ فلسطينيوں کو صيہوني حکومت کے ساتھ مذاکراتي عمل ميں تبديلي لانا چاہيئے ۔
دوسري طرف فلسطين کي اسلامي مزاحمتي تحريک حماس کي دعوت پر غرب اردن کے باشندوں نے نماز جمعہ کے بعد غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ يکجتي کے ليئے زبردست مظاہرہ کيا ۔
.......
/169