2 اگست 2014 - 08:51
عوامی انقلاب کی تاریخ کا تعین

عوامی انقلاب کی تاریخ کا تعین کل کیا جائے گا پاکستان ميں

ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی ہے, جس میں عوامی انقلاب کی تاریخ کے تعین پر طویل مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تین اگست کو انقلاب کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔ اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی جائیگی جس میں انقلاب کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا اور اس کے بعد حکومت مخالف تحریک کا آغاز کر دیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تحریک انصاف کے ساتھ مشترکہ تحریک چلانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی کے مطابق اس تحریک میں تمام طبقات شامل ہوں گے، اور سب کے درمیان بہترین ہم آہنگی موجود ہوگی، ممکن ہے تحریک انصاف الگ احتجاج کرے, لیکن حکومت گرانے میں سب ایک پیج پر ہونگےدوسری طرف متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے حیدر عباس رضوی کی قیادت میں لاہور میں علامہ طاہر القادری سےملاقات کی۔ ملاقات کےبعد میڈيا سے گفت گو میں حیدر عباس رضوی کا کہناتھا کہ ان کی جماعت نے ابھی تک انقلابی مارچ میں شرکت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا تاہم وہ انقلاب کے ساتھ ہیں.

.......

/169