29 جولائی 2014 - 12:39
ایٹمی مذاکرات کے نئے دور کے لئے بات چیت جاری

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مابین مذاکرات کے نئے دور کی تاریخ کے تعین کے لئے گفتگو جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ ایران اور پانچ جمع ایک کے مابین مذاکرات کی مدت میں توسیع کے باوجود  بھی مذاکرات کی تاریخ اور جگہ کا تعین عمل میں نہیں آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس مسئلے میں پیشرفت  کا تعلق ، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹن کے اقدامات سے ہے کہ وہ اس کا ٹائم شیڈول پیش کریں۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مابین مذاکرات کا چھٹا دور، دو جولائی سے چودہ جولائی تک ویانا میں انجام پایا اور فریقین نے اس بات پر مفاہمت کی تھی کہ حتمی سمجھوتے پر دسترسی نومبر ماہ تک حاصل ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲