ابنا: صوبہ الانبار کے الکرمہ شہرميں بيداري کونسل کے سربراہ محمود المرضي نے بتايا کہ عراقي فوج اور عوامي رضاکاروں نے علاقے ميں بيداري فورس کے افراد کے تعاون سے السجر کے علاقے ميں ايک آپريشن کے دوران تيس سے زائد دہشت گردوں کو ہلا ک اور ستر ديگر کو زخمي کرديا ۔ شيخ المرضي کا کہنا تھا کہ فوج اور عوامي رضا کاروں کا يہ آپريشن علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرديئے جانے تک جاري رہے گا۔
اسي کے ساتھ عراقي فوج کے ترجمان جنرل قاسم عطا نے بھي فوج ايک آپريشن ميں پچاس دہشتگردوں کي ہلاکت کي خبردي ہے ۔ ايک اور رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ فوج نے بيجي آئل ريفائنري پر قبضے کے لئے داعش کے دہشتگردوں کے ايک اور حملے کو پسپا کرديا ہے ۔ دوسري جانب صوبہ ديالہ ميں مقامي عہديداروں کا کہنا ہے کہ انصارالسنہ نامي مسلح گروہ نے ايک بار پھر علاقے ميں تکفير ي دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادي کي بيعت کرنے سے انکار کرديا ہے ۔
انصار السنہ گروہ نے کہا ہے کہ داعش کے ذريعے جو فتنہ بپاکيا گيا ہے اس کي قيمت سب کو ادا کرني پڑے گي ۔ دہشت گرد گروہ داعش نے عراق ميں پانچ مسلح گروہوں کوخبردار کيا تھا کہ اگر انہوں نے ابوبکرالبغدادي کي بيعت نہ کي تو انہيں علاقے سے نکال ديا جائے گا بصورت ديگر انہيں سخت سزا دي جائے گي ۔ ديالہ ميں باخبر ذرائع نے بتاياہے کہ داعش اور ديگر تکفيري گروہوں منجملہ نقشبنديہ گروہ کے درميان زبردست اختلاف پيدا ہوگيا ہے۔
.......
/169