27 جولائی 2014 - 12:28
غزہ پر دوبارہ اسرائیلی حملوں کا آغاز

غزہ میں جنگ بندی کی مہلت ختم ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی خبری ذرائع نے اس علاقے پر ایک بار پھر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے شروع ہونے کی خبردی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے ذرائع ابلاغ نے آج صبح اعلان کیا کہ صہیونی حکومت کے فوجیوں نے جنوبی غزہ کے سرحدی علاقے رفح پر دوبارہ حملے شروع کردیئے ہيں تاہم آج علی الصبح ہونے والے اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ فلسطینی گروہوں اور صہیونی حکومت کے درمیان کل صبح سے بارہ گھنٹوں کے لئے جنگ بندی کا اعلان ہوا تھا اور اس عارضی جنگ بندی کے دوران غزہ کے ریسکیو عملے اور مقامی افراد نے صیہونی بربریت کا نشانہ بننے والی عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام انجام دیا جس میں  شجاعیہ، دیر البلح اور غزہ  سے 130 سے زائد لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ایمرجنسی سروسز کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کی شکار عمارتوں کے ملبے میں مزید کئی لاشیں موجود ہوسکتی ہیں۔ فلسطینی طبی عملے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 19 روز سے اسرائیلی فوج کی جانب سے آگ و خون کے اس کھیل میں اب تک ایک ہزار چالیس فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور نوجوانوں کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲