27 جولائی 2014 - 11:59
لندن میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے + تصاویر

پوری دنیا کی طرح لندن میں بھی اسرائیل کے جرائم کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پوری دنیا کی طرح لندن میں بھی اسرائیل کے جرائم کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے ہیں۔
الجزیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے پندرہ ہزار لوگوں نے لندن کی سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور غزہ میں مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے لندن میں امریکی سفارتخانہ کے باہر دھرنا دے کر امریکہ کی طرف سے اسرائیل کی کی گئی حمایت کی مذمت کی۔ مظاہرین کے درمیان لندن کے رہنے والے یہودی بھی شامل تھے جنہوں نے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا۔ لندن کے علاوہ برطانیہ کے دیگر شہروں میں بھی اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہونے کی رپورٹ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲