27 جولائی 2014 - 11:13
کینیڈا میں صہیونی جارحیت کے خلاف مظاہرے

کینیڈا کے عوام نے غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم کے خلاف ملک کے دو اہم شہروں میں مظاہرے کئے ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے عوام نے اوٹاوا شہر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کر کے غزہ کے عوام کے خلاف صہیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے تاکید کی کہ اپنے دفاع کے بہانے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات غیر قانونی اور کھلی جارحیت ہے۔ کینیڈا کے ایک اور اہم شہر ٹورنٹو میں بھی غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات اور بے گناہ فلسطینی عوام کے قتل عام کے خلاف مظاہرے ہوئے اور کینیڈا کے باشندوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور غزہ میں اسرائیل کی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس سے قبل کینیڈا کے شہر واٹرلو میں بھی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔

.......

/169