26 جولائی 2014 - 17:07
مصر رفح گذر گاہ کو فوری طور پر کھولے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے مصر کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رفح کی سرحدی گذر گاہ کو فوری طور پر کھول دے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کےباعث غزہ میں ایک بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے لیکن مصر کی حکومت سنگ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امدادی قافلوں کو گذرنے کی اجازت نہیں دے رہی ۔ مصر کے صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالفتح السیسی اخوان المسلمین کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار میں آئےتھے ۔ 3 جولائی 2013 کو فوجی بغاوت کے بعد انہوں نے غزہ سے ملنے والی رفح سرحد بند کررکھی ہے ۔ حالیہ اسرائیلی جارحیت کے بعد بڑی تعداد میں امدادی قافلے فلسطینیوں کو خوراک دواوں اور دیگر اشیاء کی فراہمی کےلیے رفح بارڈر پر رکے ہوئے لیکن مصری حکومت انہیں غزہ جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے بھی گذشتہ روز غزہ کے محاصرے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے، جنگ بندی کو غزہ کے ظالمانہ محاصرے خاتمے سے مشروط کیا تھا۔

.......

/169