26 جولائی 2014 - 14:19
ابو بکر بغدادی کی بیعت کے لئے داعش کی دھمکیاں

دہشت گرد گروہ داعش نے صوبۂ دیالہ میں دیگر تکفیری گروہوں کو مہلت دی ہے کہ وہ یاتو ابوبکر بغدادی کی بیعت کریں یا اس صوبے سے نکل جائیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے دیالہ کے ایک ذریعہ نے اپنا نام ظاہر نہ ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے اس صوبے کے علاقے سعدیہ میں مسلح سنی مذہب گروہوں کو 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے کہ وہ یا تو اس گروہ کے ساتھ بیعت کریں یا سعدیہ علاقے سے ممکل طورپر نکل جائیں ۔ اس ذریعے نے مزید کہا کہ ان مسلح گروہوں منجملہ اسلامی فوج، انصار السنۃ، نقشبندینہ، مجاہدین اور جیش الاسلام بٹالین نے اب تک بیعت لینے کی داعش کی ہر قسم کی کوشش کو مسترد کردیاہے۔ اور داعش گروہ کے ساتھ بیعت نہ کرنے کی صورت میں امکان ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں ميں داعش کے اراکین کے ساتھ لڑائي شروع ہوجائے ۔

.......

/169