26 جولائی 2014 - 11:28
داعش کی پوری دنیا سے دشمنی

عراقی وفاق سے علاحدگی کے خواہاں نیم خودمختار صوبے کردستان کی البیشمرکہ فورس شمالی عراق کے شہر موصل پر مسلط 'داعش' کے انتہا پسند جنگجووں کی دھمکیوں کے بعد انتہائی چوکس ہو گئی ہے۔

ابنا: عراقی وفاق سے علاحدگی کے خواہاں نیم خودمختار صوبے کردستان کی البیشمرکہ فورس شمالی عراق کے شہر موصل پر مسلط 'داعش' کے انتہا پسند جنگجووں کی دھمکیوں کے بعد انتہائی چوکس ہو گئی ہے۔
صوبے کی البیشمرکہ اور دوسری سیکیورٹی فورسسز 1050 کلومیٹر کے رقبے پر تعینات کر دی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ کردستان آنے والے علاقوں پر اضافی ناکے بھی لگا دیئے ہیں۔
کردستان سے جن علاقوں کی سرحدیں ملتی ہیں وہاں نو جون سے موصل پر داعش کے کنڑول کے بعد سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ مختلف علاقوں سے اکا دکا جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوتی رہتی ہیں، تاہم داعش اور البیشمرکہ کے درمیان براہ راست تصادم نہیں ہوا۔

.......

/169